شکاری

 1,600

دنیا میں بہت سے کردار ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم حقیقت کی دنیا سے بہت دور سمجھتے ہیں، اور کچھ کہانیاں بھی اس بات کی غمازی کرتی ہیں، اور پھر ہم اسے فکشن کا نام دیتے ہیں۔ مگر ہر کردار جو لکھا جاتا ہے، وہ کہیں نہ کہیں موجود ہوتا ہے، دنیا میں کسی نہ کسی جگہ اپنا وجود رکھتا ہے۔ یہی کہانی ہے ناول شکاری کی، جو ایک کردار کے گرد گھومتی ہے، اور کردار ہی دراصل کہانی بن جاتا ہے۔یہ کہانی بات کرتی ہے اُن مکروہ چہروں کے بارے میں جن پر ہم خاموشی کا غلاف چڑھائے رکھتے…

Category:
Tags: ,

Description

دنیا میں بہت سے کردار ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہم حقیقت کی دنیا سے بہت دور سمجھتے ہیں، اور کچھ کہانیاں بھی اس بات کی غمازی کرتی ہیں، اور پھر ہم اسے فکشن کا نام دیتے ہیں۔ مگر ہر کردار جو لکھا جاتا ہے، وہ کہیں نہ کہیں موجود ہوتا ہے، دنیا میں کسی نہ کسی جگہ اپنا وجود رکھتا ہے۔ یہی کہانی ہے ناول شکاری کی، جو ایک کردار کے گرد گھومتی ہے، اور کردار ہی دراصل کہانی بن جاتا ہے۔یہ کہانی بات کرتی ہے اُن مکروہ چہروں کے بارے میں جن پر ہم خاموشی کا غلاف چڑھائے رکھتے ہیں۔ یہ کہانی ہے درد کی اُس گہرائی میں ڈوبے سالم مگر دراڑ زدہ وجود کی، جو دنیا کی بے ثباتی پر خاموش رہنے اور قانون کی ناانصافیوں پر سوال نہ اٹھانے والوں میں سے نہیں ہے، بلکہ وہ ہے ایک طوفان جو سمندر کی گہرائی میں چھپا رہتا ہے؛ کہ اس کا وجود سمندر کی طرح کبھی سکوت طاری کیے رکھتا ہے، اور کبھی لہریں کہ ڈبو دینے پر آمادہ ہوں، اور پھر کبھی طوفان جو تباہی کرنے کی جرات کرتا ہو۔

اس ناول میں معاشرت کے مختلف پہلوؤں کو دیکھیں گے اور دلچسپ پائیں گے۔ اسے کسی ایک صنف سے منسوب کرنا غلط ہوگا، کیونکہ یہ ایک سسپینس ناول ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرتی ناول کے زمرے میں بھی آتا ہے

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “شکاری”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related products